تازہ ترینخبریںسیاسیات

بجٹ2023-24: باپ پارٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیوں کیا؟

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت کے روئیے کے خلاف بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم وفاقی بجٹ کا حصہ نہیں بنیں گے، کل پیش ہونے والے بجٹ اجلاس اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرینگے۔

صدر بی اے پی نے کہا کہ اراکین کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنےوالےرکن کو ڈی سیٹ کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ این ای سی کےاجلاس کابائیکاٹ بھی مرکزی حکومت کےرویہ کی وجہ سےکیا جبکہ بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کی وجہ بھی وفاقی حکومت کی بلوچستان کیلئےسرد مہری ہے، وفاقی حکومت وعدے اوریقین دہانیاں تو کراتی ہے مگرعملدرآمد نہیں ہوتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button