تازہ ترینخبریںسیاسیات

جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا نام رکھ لیا

پاکستان تحریک انصاف کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے زیادہ تر رہنماؤں نے ایک الگ جماعت بنانے کی تیاری مکمل کرلی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیرخان ترین کی دن رات مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں اور جدوجہد بالآخر رنگ لے آئیں۔

لاہور میں جہانگیر ترین کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نئی جماعت کا نام ’استحکام پاکستان پارٹی‘ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آج جہانگیرترین کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے کے موقع پر پارٹی ممبران کو نام بتائے جانے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے جہانگیر ترین کی جانب سے جمعہ کو پریس کانفرنس متوقع ہے۔

دوسری جانب لاہور میں متعدد سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور رفاقت علی گیلانی بھی شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button