تازہ ترینجرم کہانیخبریں

جعلی پولیس افسر بن کر آئی جی سے ملاقات کیلیے آنے والی خاتون گرفتار، اسلحہ برآمد

خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے آئی جی سے ملاقات کیلیے آنے والی خاتون کو اس کے 3 مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کے ساتھ تین مرد تھے جن سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، خاتون اور تین مرد اعلیٰ افسران کے کمروں تک پہنچ گئے تھے۔

خاتون مریم مصطفیٰ شیخو پورہ کی رہائشی ہیں جو گیٹ پر آئی جی سے ملاقات کا بتا کر اندر دخل ہوئیں، انہوں نے پوسٹنگ کیلیے ملاقات کا سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا، خاتون کے ساتھ جبران علی، شاہ زیب اور شاہ میر نامی لوگ تھے۔

حکام کے مطابق شاہ میر سے پستول اور 8 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، اعلیٰ افسر کے پوچھ گچھ کرنے پر خاتون مشکوک پائی گئیں۔

مردوں کو تھانہ انار کلی اور خاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button