تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سوات میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، اپنے زیرِ حراست ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

سوات کے علاقے بنجوٹ میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پولیس پر فائرنگ کر کے زیرِ حراست اپنے ہی دو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی فاروق جان کے مطابق سوات کے علاقے بنجوٹ میں پکڑے دو اہم دہشتگردوں کو نشاندہی کیلیے بنجوٹ لے جایا گیا جہاں چھپے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں زیرِ حراست دونوں دہشتگرد مارے گئے، ٹیم نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور دہشتگرد مارا گیا۔

تینوں دہشتگردوں کے لاشوں اور ان کے قبضے سے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ دونوں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کو گزشتہ روز میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button