تازہ ترینخبریںدنیا

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں نے ہیکل سلیمانی بنانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں نے ہیکل سلیمانی بنانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

درآمد شدہ قربانی کی گائے، قدیم ترانے اور بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ کچھ قوم پرست یہودیوں کو امید ہے کہ وہ یروشلم کے پرانے شہر میں اسرائیل فلسطینی کشیدگی کے مرکز میں واقع مقام پر اپنا ہیکل دوبارہ تعمیر کریں گے۔

تل ابیب کے ایک مضافاتی علاقے میں، گویّوں کا ایک گروپ اس لمحے کی تیاری کر رہا ہے جب وہ یہودی ہیکل کی تباہی کے تقریباً دوہزار سال بعد دوبارہ اس کی تعمیر پر خوشی منائیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ”اے ایف پی“ کے مطابق ان کا خیال ہے کہ اس ہیکل کی تعمیر کے بعد ان کے مسیحا (دجال) کی آمد میں تیزی آئے گی۔

لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہودیوں کے اس مقصد کا ادراک اسرائیل کے ساتھ منسلک مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے ارد گرد کشیدگی کو بڑے پیمانے پر بھڑکا دے گا۔

کورسٹر شموئیل کام کا کہنا ہے کہ ہم یہودی ہیکل کی بحالی کا دو ہزار سال سے ”انتظار“ کر رہے ہیں۔

آرتھوڈوکس یہودی گروپ کے ارکان بائبل کے قبیلہ لیوی کی اولاد ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، جو اپنے مقدس مقام پر مذہبی گیت اور موسیقی پیش کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button