تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

’انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے‘، شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد کہا کہ انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، کارکنان حوصلہ رکھیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اُس تحریک کا حصہ ہوں جو خود دار، خود مختار اور حقیقی طور پر آزاد پاکستان دیکھنا چاہتی ہے، قید تنہائی میں ایک مہینہ گزرا ہے جہاں چیزوں کا جائزہ لینے کا وسیع وقت ملا، اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ہمت سے وقت گزارنے کا حوصلہ دیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں موجود قیدی کیسے کسی کو اُکسا سکتا ہے؟ میں تو جیل میں تھا کیسے کسی کو اکسا سکتا تھا؟ ہم نے کیس لڑا اور عدالت میں سرخرو ہوئے، پراسیکیوشن کے پاس کوئی ٹھوس جواب نہیں تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button