تازہ ترینخبریںپاکستان

خوشخبری: نادرا کی زبردست سہولت سے فائدہ اٹھائیں

اسلام آباد میں کامیابی کے بعد کراچی میں بھی جلد نادرا موٹرسائیکل شناختی کارڈ سروس شروع کر دی جائے گی۔

نادرا بائیکر سہولت کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کی اجرا اور تصدیقی عمل گھر پر ممکن ہو گا۔ سہولت کے تحت شہری نادرا کے عملے کو قومی شناختی کارڈز کے متفرق مراحل کے لیے گھر پر بلوا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق بائیکر سروس کے تحت سہولت کے دوران عام فیس کے ساتھ اضافی رقم اداکرنی پڑے گی۔ بائیکر سروس کا عملہ گھرپر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگر مراحل طے کرے گا۔

نئی سہولت سے شہریوں کو نادرا دفاترمیں انتظار کی زحمت سے نجات مل سکے گی۔ کراچی میں متعارف کروائی جانے والی سہولت کیلیے خواتین بائیک رائیڈرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد گھر پر نادرا بائیکر عملے کے ذریعے ڈیلیور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button