تازہ ترینخبریںپاکستان

آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کر دی

آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے روڈ کے معاملات حل نہ ہونے پر آج سے تیل کی سپلائی بند کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والا راستہ گزشتہ 4 روز سے بند ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے آج سے تیل کی سپلائی بند کر دی۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار  نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ آج سےگلگت بلتستان، جموں کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی کیلئے بھی آئل سپلائی بند کر دی گئی، آئل ٹینکرز کیجانب سے ضلعی انتظامیہ کو ایک دن تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی تاہم اس معاملے کو حل نہیں کیا گیا۔

نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ روڈکا معاملہ حل ہونے تک سپلائی کو مکمل طور پر بند رکھا جائےگا، ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button