تازہ ترینخبریںسیاسیات

نا معلوم جگہ پر جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی پرویز خٹک نے kpk کی صدارت چھوڑ دی

پرویز خٹک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں۔

پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک صبح 11 بجےکسی سے ملنے نامعلوم مقام پر گئے تھے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی پولیس نے اسد قیصر یا پرویز خٹک کو گرفتار نہیں کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button