تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پولیس افسر نے سرکاری احکامات ہوا میں ارا دیئے

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) میں ریتی بجری نہیں اٹھانے دوں گا مجھے کسی محکمہ کی پرواہ نہیں

دبئی کے معروف تاجر ناصر لوطا کے فارم ہاؤس کے قریب بھی کسی کو نہیں آنے دوں گا

یہ الفاظ ایس ایچ او جھمپیر کے ہیں جنہوں نے کلو ندی سے ریتی بجری یہ کہہ کر اٹھانے سے روک دیا ہے کہ اس ندی کے قریب دبئی کے معروف تاجر ناصر لوطا کا فارم ہاؤس ہے

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر منرل ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ نے ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرل کو بھیجے گئے ایک مراسلہ میں کہی ہے ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرل نے یہ رپورٹ سیکریٹری مائینز اینڈ منرل کو ارسال کردی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایس ایچ او جھمپیر ضلع ٹھٹھہ نے محکمہ مائینز اینڈ منرل کے اجازت نامہ کے باوجود حاتم جان ترک کا کام کُنی کا کام کروادیا ہے

انہیں کلو ندی میں 50 ایکڑ زمین پر کان کُنی کا اجازت نامہ جاری کیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منرل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروے کے ساتھ سرزمین پر گئے اور دیکھا کہ جس زمین کی کان کُنی کا اجازت نامہ دیا گیا ہے

اس پر کام بند کرایا گیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے نقشوں کی مدد سے زمین کی اصل صورتحال واضع کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروے نے جی پی ایس مشین سے جب چیک کیا تو لیز شدہ زمین سے ناصر لوطا کی لیز زمین سے 273 فٹ ( 91 یارڈ ) دُور تھی جبکہ ناصر لوطا کا فارم حاتم خان ترک کی لیز زمین سے 600 میٹر ( 2200 فٹ ) دُور ہے

حاتم خان ترک کو ایس ایچ نے کہا ہے کہ وہ اپنی 50 ایکڑ لیز شدہ زمین پر باؤنڈری وال تعمیر نہ کریں مراسلہ میں حاتم خان ترک کی لیز زمین اور ناصر لوطا کے فارم کے نقشے دیئے گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button