تازہ ترینخبریںپاکستان

پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ کا نام تبدیل

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ صحت سندھ نے پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ کا نام تبدیل کرکے دی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رکھ دیا ہے

اس ادارے کا اصل نام بھی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز تھا

لیکن 2008ء میں پی پی پی حکومت کے آنے کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادر شاہ جیلانی کے نام سے یہ ادارہ منسوب کردیا گیا

اس کے خلاف احتجاجی تحریک بھی چلائی گئی لیکن حکومت سندھ نے اس احتجاج کو نظر انداز کردیا سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے حال ہی میں حکم دیا تھا کہ جو تعلیمی ادارے اور طبی ادارے کسی شخصیت کے نام سے منسوب ہیں ان اداروں سے شخصیات کے نام ہٹادیئے جائیں

کیونکہ جن شخصیات کے نام سے یہ ادارے منسوب ہیں ان شخصیات کی ان شعبوں میں قابل ذکر خدمات نہیں تھیں

اس حکم کے بعد 200 سے زائد تعلیمی اور طبی اداروں کے نام شخصیات سے ہٹادیئے گئے

اس ضمن میں محکمہ صحت نے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا اصل نام بحال کردیا ہے اور پیر عبدالقادر شاہ جیلانی کا نام ہٹادیا ہے اس کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button