تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرلی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرلی ہے، بات چیت آخری مرحلے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے ریاست اور دفاع کیخلاف دہشتگردی کی تو دہشت گردی ہی کہا جائے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرلی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ آخری مرحلے میں بات چیت چل رہی ہے، ، جلد ہی آئی ایم ایف کے معاملات طے پائیں گے اور بے یقینی ختم ہوگی، اگر ایم ایف معاہدہ نہ ہوا تو معاشی نہیں کوئی سیاسی وجہ ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کمپیوٹر میں وائرس آجائے تو وہ خراب ہوجاتا ہے، نفرت اور تکبر آجانا بھی انسان میں وائرس کی قسم ہے، ایک ریسٹورنٹ میں میرے خلاف آوازیں کسیں گئیں، کسی نے انہیں سکھایا ہوا تھا کہ چور ڈاکو کہنا ہے۔

انھوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ نعرے لگانے والےلوگ میرے پاس آئے، انہوں نے معذرت کی، اپنی رائے کو درست اور دوسروں کو غلط کہنا درست نہیں لیکن سی کی حب الوطنی اور پاکستانیت پر شک نہ کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ جومرضی سیاسی سوچ رکھیں مگر پتاہونا چاہیے مشکل وقت ہے، ہم لوگ بدترین معاشی حالات سے گزر رہے ہیں، پاکستان کا حل صرف مل جل کر چلنے میں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تقسیم کرنیوالے بیانیے کا مقصد پاکستان کو توڑنا ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ہمیں کوئی غلام نہیں بناسکتا، آپ مثبت سوچ رکھیں گے تو کبھی غلام نہیں بنیں گے، ہمیں جو غلام بنائے گا اس کی ایسی کی تیسی۔

انھوں نے مزید کہا کہ 2013میں پاکستان خطرناک ترین ملک کہا جاتا تھا، پاکستان 2018میں تیز گروتھ اکانومی بنا، 9مئی کے واقعات پر پریس کانفرنس کے ذریعے معافی نہیں لی جاسکتی، ویڈیو، تصاویر سب موجود ہیں جو نو مئی کے واقعات میں شامل ہوئے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈرشپ کیساتھ کیا ہوا مگرہم نے پارٹی نہیں چھوڑی، 9مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے کئی لوگ متفق نہیں، کسی نے ریڈ لائن کراس کی تو وہ دہشت گردی ہی ہوگی۔

آآئی ایم ایف کیساتھ آخری مرحلے میں بات چیت چل رہی ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرلی ہے،آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوا تو معاشی نہیں کوئی سیاسی وجہ ہوسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button