تازہ ترینخبریںپاکستان

حاجیوں کو اپنے ساتھ 4 چیزیں لیکر جانے کی اجازت نہیں ، جانیے

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کے 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب کا رخ کرنے والے عازمین حج کو چار چیزیں ساتھ لانے پر پابندی ہوگی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہےکہ عازمین حج کے اپنے ہمراہ بغیر پیکنگ ، کپڑوں میں لپیٹا ہوا سامان، پلاسٹک کی بوتلیں اور اضافی وزن لانے پر پابندی ہوگی۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ حجاج کرام غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان اتنا ہی لائیں جتنی اجازت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button