تازہ ترینخبریںسیاسیات

جہانگیر ترین کا سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا ، نئی پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے سیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک بھی سامنے آسکتا ہے

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران ایک ہفتے میں ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button