تازہ ترینخبریںپاکستان

ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا

ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق حملے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے قافلے پر حملہ کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے قافلے کے قریب میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق کو آج ژوب میں جلسے سے خطاب کرنا تھا جب وہ جلسے کے مقام پر پہنچے تو ان کا استقبال کیا جارہا تھا اسی دوران دھماکا ہوا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق حملے میں محفوظ رہے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button