تازہ ترینخبریںپاکستان

بریکنگ عمران خان کی گرفتاری درست قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

تحریکِ انصاف کی جانب سے ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری درست قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

آج دوپہر دو بجے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ دیگر دو ججوں میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ یہ درخواست گذشتہ روز فواد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تھی۔ فواد چوہدری کو گذشتہ رات سپریم کورٹ سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے مطابق اس درخواست میں ہائیکورٹ کا گرفتاری درست قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست کے مطابق ’ہائی کورٹ کا حکم آرٹیکل 10 اے کے خلاف ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button