تازہ ترینخبریںپاکستان

چنیوٹ: آتش بازی کا سامان بناتے گھر میں دھماکا، ماں بیٹا جاں بحق

آتش بازی کا سامان بنانے کے دوران گھر میں دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر ماں اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقہ ٹبہ کمانگراں میں پیش آیا جہاں گھر میں آتش بازی کا سامان بناتے ہوئے دھماکا ہوا، دھماکے سے لگنے والی آگ میں شہناز بی بی اور اس کے 2 بیٹے عمران اور قیصر جھلسنے سے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال شفٹ کیا گیا، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہناز بی بی اور ان کا بیٹا عمران چل بسا جبکہ قیصر کی حالت بھی نازک بیان کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button