تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب، سرکاری ونجی املاک پر حملوں میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند گرفتار

پنجاب میں پرتشدد احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں پرتشدد احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔ لاہور میں 63، راولپنڈی میں 29، فیصل آباد میں 25 افسران و اہلکارزخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں 13، اٹک میں 10، سیالکوٹ میں 5 اور میانوالی میں 6 افسران واہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسی احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کے زیر استعمال 70 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ لاہور میں 22، راولپنڈی 18، فیصل آباد 15، گوجرانوالہ میں 3، سیالکوٹ 5، بھکر میں 2، ملتان میں 4 جب کہ اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں اور تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کرکے گرفتار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button