تازہ ترینخبریںکاروبار

ریگولیٹری ڈیوٹی ختم : گاڑیاں کتنی سستی ہوں گی؟

حکومت کی جانب سے 6 ماہ قبل گاڑیوں پر لگائی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ سے از خود ختم ہوگئی جس کے بعد یہ گمان کیا جارہا ہے کہ استعمال شدہ درآمدی گاڑیاں اب سستی ہوجائیں گی لیکن حقیقیت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز چیئرمین ایف بی آر  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب کاریں اور موبائل فونز درآمد نہیں ہورہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے جیسے ہی وزارت تجارت کہے گی ہم نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے پر شہریوں نے بھی اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے سے زیادہ اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد شہزاد نے بھی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کو خاطر خواہ مفید قرار نہیں دیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی 1800سی سی والی گاڑی پر ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ نہیں کی گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button