تازہ ترینخبریںدنیا

قطر میں اسرائیل کیلیے جاسوسی، سابق بھارتی افسران قید

بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قطر میں پکڑے گئے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو جاسوسی کے مقدمے میں قید کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹھ ہندوستانی شہریوں کو اسرائیل کی جانب سے آبدوز پروگرام کی جاسوسی کے الزام میں مہینوں سے قطر میں قید کیا گیا ہے اور انہیں ممکنہ طور پر سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ThePrint کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی نے آٹھ قیدیوں تک قونصلر رسائی حاصل کی ہے اور ان کی رہائی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے، لیکن دوحہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سابق افسران نے اسرائیل کو خفیہ معلومات فراہم کیں،

ہندوستانی شہریوں کا پہلا ٹرائل مارچ کے آخر میں ہوا تھا اور مبینہ طور پر اس ماہ ایک اور سیشن کا انعقاد متوقع ہے۔

بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکار قطر میں ایک دفاعی کمپنی میں ملازم تھے۔ یہ آٹھ افراد دہراء گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز نامی کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے جسے قطر کے دفاع اور دیگر ایجنسیوں کا "مقامی کاروباری شراکت دار” قرار دیا گیا تھا۔

انہیں اگست 2022 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا حالانکہ اس وقت کوئی سرکاری طور پر الزامات نہیں لگائے گئے تھے لیکن شبہ بڑھنے پر کہ وہ اسرائیل کی طرف سے جاسوسی کر رہے تھے ان پر الزامات عائد کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button