تازہ ترینخبریںپاکستان

پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ پنجاب حکومت نے مارا اس میں کوئی دو رائے نہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ پنجاب حکومت نے مارا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویز الٰہی کیلئے باہر نہیں نکلےگا وہ عمران خان کیلئے نہیں نکلتے، پرویز الٰہی کےگھر پر چھاپے کا علم  پنجاب حکومت کو ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں حالات نے کروٹ لی ہے، چند سال قبل نواز شریف اور ان کے خاندان پر ظلم کی انتہاکی گئی، جب ظلم وستم عروج پر تھا تو نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اسمبلیاں تحلیل کیں اب وہی درخواست دے رہے ہیں بحال کریں، پہلے نیشنل اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دے رہے تھے جب دیے پھر کہتے ہیں واپس کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کہتی ہے کہ بیٹھ کر مذاکرات کریں، عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے دیتی ہے پنچائت نہیں لگاتی، آئین میں بھی کہیں نہیں لکھا ہےکہ عدلیہ پنچائتیں لگوائے گی لیکن عدلیہ نے نیا رول اپنالیا کہ سمجھوتے، مذاکرات، پنچائتی فیصلے کرینگے یہ انکا کام نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اداروں کو آئینی اور قانونی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے، دنیا جہاں کا کرپٹ آدمی عمران خان کے پاس چلاجائے تو سب کچھ حلال ہوجاتا ہے، ساری دنیا کے ڈاکو پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی قیادت تلے جمع ہورہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کل تک جن کو ڈاکو کہتا تھا آج رونا پیٹنا ڈالا ہوا ہے اسکے گھر پولیس چلی گئی، عمران خان والاجو سلسلہ شروع ہوا ہے یہ چند دنوں کی مات ہے،گزشتہ ایک سال میں عمران خان نے جتنے قدم اٹھائے انہیں ریورس کیا ہے، عمران خان کے ہر فیصلے سے ہمیں سیاسی فائدہ ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایک منصوبے کے تحت سی پیک کو تباہ کیاگیا، تحریک انصاف کے وزرا نے سی پیک کیخلاف بیانات دیے تھے، جس قسم کے حالات ملے ملک ملے تھے میں نے کہا تھا کہ فوری الیکشن میں جانا چاہئے، لیکن ساتھیوں نے فیصلہ کیاکہ حکومت میں رہنا چاہئے حالات قابو کیے جائیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال میں میاں نواز شریف کو نہیں بلانا چاہتے، اکتوبر کے الیکشن زیادہ دور نہیں میاں صاحب آجائیں گے، میاں صاحب کے آنے سے حالات میں سیاسی تبدیلی آئےگی، ہم چاہیں گےکہ وہ ایسے وقت میں آئیں جس سے تبدیلی ہو، یہ نوازشریف کا ملک ہے وہ لازمی واپس آئیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button