تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے یہ نہیں ہوسکتا آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خاموش نہیں بیٹھے گی، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کا آغازکل لاہور، اسلام آباد،پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button