تازہ ترینخبریںپاکستان

ایکساتھ انتخابات اور الیکشن فنڈز سے متعلق سماعت شروع

سپریم کورٹ آف پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ساتھ انتخابات کی درخواست اور الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم سے متعلق سماعت شروع ہو گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی اسپیشل بینچ کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

3رکنی بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 2 1ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے حکومت اور پی ٹی آئی کو انتخابات کی متفقہ تاریخ کے لیے مذاکرات کی مہلت دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button