تازہ ترینخبریںسیاسیات

پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ دعا ہے وزیر اعظم، سراج الحق اور بلاول بھٹو کی مشاورت کی کوششیں کامیاب ہوں پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے  کہا کہ سیاستدانوں کے درمیان ڈائیلاگ سیاسی ماحول کیلئے اچھے ہیں، میں ہمیشہ سے مشاورت اور ڈائیلاگ کا حامی رہا ہوں۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ سیاسی تناؤ میں مشاورت، ڈائیلاگ کی ضرورت کو سب سے پہلے میں نے اجاگر کیا تھا، سینیٹ میں بھی اپوزیشن سے بات چیت، مشاورت کی بحث کا آغاز میں نے کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مودی، دہشتگردوں سے بات کر سکتے ہیں تو حزب اختلاف سے کیوں نہیں کر سکتے، دعا ہے وزیر اعظم، سراج الحق اور بلاول بھٹو کی مشاورت کی کوششیں کامیاب ہوں کیوں کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button