تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

دی چیلنج : خلاء میں بننے والی پہلی روسی فلم نے تہلکہ مچا دیا

روس کے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں سال 2020 میں فلم "دی چیلنج” کی شوٹنگ کے اعلان کے بعد اسے اب باقاعدہ ریلیز کردیا گیا ہے، فلم کے پریمیئر شو کی کامیابی پر عملے نے خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی ڈائریکٹر کی خلاء میں دنیا کیلئے پہلی بار تیار کی گئی فلم "دی چیلنج” کو نمائش کیلئے سنیما گھروں میں پیش کردیا گیا، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی اس پروجیکٹ کی کامیابی کو سراہا۔

مذکورہ فلم کی کہانی ایک ایسے سرجن کے بارے میں ہے جسے ایک زخمی خلاباز کو بچانے کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیج دیا گیا ہے۔

روسی اداکارہ یولیا پیریسلڈ اس فلم کی ہیروئن ہیں جو روس کی سب سے زیادہ دلکش اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جبکہ کلم شپینکو اس کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ فلم "چیلنج” میں خلائی اسٹیشن میں فلمائے گئے مناظر میں ایک ایسا روسی خلا نورد دکھایا گیا ہے جس کی بیماری کا علاج زمین پر ناممکن ہے لہٰذا اس کا آپریشن خلائی اسٹیشن میں کیا جاتا ہے

روسی عملے نے ناسا اور ایلون مسک کے اس پروجیکٹ کو بھی پیچھے چھوڑدیا جس کا اعلان سال 2020میں ناسا اور اسپیس ایکس کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم "مشن امپاسیبل” کے لیے کیا گیا تھا۔

اسی کامیابی کے پیش نظر روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہم پہلے ہیں جنہوں نے خلائی مشن کو پورا کرتے ہوئے وہاں ایک فیچر فلم کی شوٹنگ کی۔

واضح رہے کہ یہ دنیا کی پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ حقیقی طور پر خلاء میں کی گئی ہے جبکہ اسے روس کے قومی خلائی تحقیقی ادارے "روسکوسموس”کی سرپرستی حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button