تازہ ترینخبریںپاکستان

شوال کے چاند سے متعلق زونل کمیٹی نے اعلان کردیا

لاہور کی زونل کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

شوال امکرم کا چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں چاند آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع صاف ہے، کوئٹہ میں 7 بجکر 7 منٹ سے 7 بجکر 32 منٹ تک چاند نظر آنےکا امکان ہے۔

شوال کا چاند نظر آنے کا دورانیہ 25 منٹ ہے۔

حافظ محمد سلفی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی عید کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کررہے ہیں باضابطہ اعلان سربراہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button