Uncategorizedتازہ ترینخبریںدنیا

سوڈان میں جھڑپیں، پاکستانی سفارت خانہ نشانہ بن گیا

سوڈان میں فوج اور ریپڈ فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پاکستانی سفارتخانہ بھی زد میں آگیا۔

دارالحکومت خرطوم میں فوج اور ریپڈ فورسز کے ایک دوسرے پر ہونے والے مسلح حملوں کے دوران گولیاں پاکستانی سفارتخانےکو بھی لگیں۔

اس متعلق سوڈان میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سےٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے

پاکستانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 گولیاں عمارت کو لگی ہیں سفارتی عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنا سوڈان حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ کا واقعہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے سوڈان میں مقیم پاکستانی اپنی نقل و حرکت کو محدود کرلیں۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہم سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں خرطوم میں ایک ہزار کے قریب پاکستانی ہیں پاکستانیوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے ہمارا مشن ان کے ساتھ رابطےمیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button