تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

نگراں حکومتوں کو ہٹانے کیلیے پی ٹی آئی کا اہم اقدام

پنجاب و خیبرپختونخوا میں نگراں حکومتوں کی مدت کے بعد فراغت کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے مدت کی تکمیل کے بعد نگراں حکومتوں کو ہٹانے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست سابق وزرائے اعلیٰ پرویزالٰہی اور محمودخان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور کےپی کے نگراں وزرائےاعلیٰ کو ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں نگراں وزرائےاعلیٰ کو اختیارات کے استعمال سے روکنے اور روزمرہ کے امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرنےکی استدعا بھی کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد تک عدالت اپنی نگرانی میں طریقہ کار وضع کرے۔

درخواست میں وفاق کو داخلہ، خزانہ اور قانون کے سیکرٹریز کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے جب کہ صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور کےپی کےنگراں وزرائےاعلیٰ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی فریق بنایا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button