تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیشی کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

عمران خان ممکنہ طور پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لئے 11 بجے زمان پارک سے روانہ ہوئے جو اب عدالت پہنچ چکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا، سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اوپر قائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کئےگئے ہیں، تحریک انصاف کے سپورٹرز کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست کے فیصلے تک تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے، پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیر نوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button