تازہ ترینجرم کہانیخبریں

حکام نے 40 غیر قانونی ایپس ڈاؤن کر دیں

سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 40 غیر قانونی ایپس ڈاؤن کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق موبائل ایپس کے ذریعے مالی فراڈ پر قابو پانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ 75 غیر قانونی ایپس میں سے 40 ڈاؤن کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق گوگل کی مدد سے باقی ایپس بھی 31 مئی تک ڈاؤن کر دی جائیں گی، بیرون ملک سے آپریٹ کرنے والی ایپس کو اب صارفین تک رسائی نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق لونز کے بزنس کے لیے فرانزک آڈٹ اور این او سی کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ہے، پی ٹی اے سے منظور شدہ آڈٹ فرم سے فرانزک آڈٹ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

ایس ای سی پی اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بزنس این او سی جاری کرے گا، حکام کا کہنا ہے کہ گوگل کے ساتھ معاہدے کے تحت غیر قانونی کاروبار پر قابو پایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button