تازہ ترینخبریںپاکستان

جمعۃ الوداع : یوم القدس آج بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم القدس مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں یوم القدس آج بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی ریلی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، یوم القدس کی مرکزی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔

اس حوالے سے مرکزی القدس کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شرکاء نماز جمعہ کے بعد قافلوں کی صورت میں نمائش پر جمع ہوں گے، ریلی میں شریک خواتین، بچے اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گی۔

تحریک آزادی القدس کے زیر اہتمام ریلی کے شرکا سے علمائے کرام اور دیگر اعلیٰ شخصیات خطاب کریں گی۔

علاوہ ازیں کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج جمعۃ الوداع کے موقع پر پر بند رہے گا۔ یہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button