تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر مشاورت

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کا وقت تبدیل ہو گیا۔

سپریم کورٹ کے عدالتی عملے کے مطابق اس کیس کی سماعت ساڑھے 11 بجے کے بجائے 12 بجے ہو گی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ انتخابات ملتوی کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل اس لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس فائز کے فیصلے پر مشاورت

سپریم کورٹ آف پاکستان میں گزشتہ رات جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جاری فیصلے پر ججز کی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لارجر بینچ کے رکن جسٹس امین الدین کے گزشتہ رات جاری ہونے والے اس فیصلے پر دستخط موجود ہیں ۔

فیصلے میں رولز بننے تک 184/3 کے تمام مقدمات پر سماعت روکنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ججز کی مشاورت اس بات پر جاری ہے کہ فیصلے کا اطلاق موجودہ مقدمے پر ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button