تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی حد تک پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف درج ایف آئی آر کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی جب کہ عمران خان کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان کی پیشی پرجوڈیشل کمپلیکس میں میرا بھی داخلہ بند کر دیا تھا۔ اسلام آباد میں آپ کی ہائیکورٹ کے علاوہ اور کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہمارے پاس عدالتوں کے علاوہ اور کوئی جگہ نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہفتے کو بھی کچھ مناسب بات نہیں ہوئی۔ میں بھی غلطی کروں اور آپ بھی تو پھر کیا فرق رہ جائے گا۔

عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف 47 مقدمات اسلام آباد میں درج ہوگئے ہیں، وفاقی پولیس نے کچھ ایف آئی آرز چھپائی ہیں۔

عدالت نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایف آئی آر پبلک دستاویزات ہے وہ سیل نہیں ہوسکتی، پولیس تحقیقات کے لیے بلا لیتی ہے۔

عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد کی حد تک درج تمام مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی استدعا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار تک فریقین کو نوٹسز جاری کرتا ہوں۔

عدالت نے اسلام آباد کی حد تک عمران خان کے خلاف درج تمام مقدمات کے ریکارڈ سے متعلق سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button