تازہ ترینخبریںپاکستان

زمان پارک میں آپریشن‌ : پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل

پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئی ہے۔

پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ کرین کی مدد سے توڑا اورزمان پارک کے اندر واٹر کینن کا استعمال کیا۔

رہائش گاہ کے بیرونی حصوں میں قائم کیمپس اکھاڑ پھینکے اور دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ٹیم ن ےمکان کے اندرونی حصے میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دروازوں پر تالوں کے باعث اندر داخل نہ ہوسکی۔

پولیس نے سڑکوں پر لگی رکاوٹیں اور ٹینٹس بھی اکھاڑدیے جبکہ سندرداس روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button