تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی ، جھونپڑیوں میں لگی آگ بجھادی گئی

کراچی میں قائد آباد کے قریب 30 سے زائد جھونپڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے حصہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے ایک خاتون اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھونپڑیاں ڈیڑھ سے 2 کلومیٹر کے رقبے پر قائم ہیں۔

دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث ان کی 30 سے زائد جھونپڑیاں جل گئی ہیں اور گھروں میں موجود تمام سامان بھی جل گیا ہے۔

متاثرین نے کہا کہ آگ سے جو جمع پونجی تھی وہ سب جل گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button