تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے ، عدالت کا حکم پورا کریں گے : آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے ، عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے۔

 آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول سے زیادہ سکیورٹی دی جا رہی ہے ، وہ جب ہائیکورٹ آئے ، وہاں بھی سکیورٹی کا بڑا انتظام کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے اس لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو ہوا اس کی قانونی کارروائی بنتی ہے اور ہو رہی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کی جانب سے تھریٹس آتے رہتے ہیں ،  ہماری پالیسی ان تھریٹس کو ہٹ کرنے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button