تازہ ترینخبریںپاکستان

نسلہ ٹاور کیس میں 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

ملزمان میں سابق ڈائریکٹر ایس بی سی اے صفدر مگسی ، ڈائریکٹر ڈیزائن ڈپارٹمنٹ فرحان قیصر شامل ہیں۔

عدالت نے اینٹی کرپشن حکام اور گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں 25مارچ کو طلب کرلیا۔عدالت نےسابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا

کیس میں منظور قادر کاکا سمیت 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ملزمان پر نسلہ ٹاور کو 262 سکوائر یارڈ اضافی زمین دینے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button