تازہ ترینخبریںپاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا

پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی جانب سے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کیا جاتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، سپیکر 7 مارچ تک اپنے کمنٹس جمع کرائیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین ہائی کورٹس نے ضمنی الیکشن شیڈول کو معطل کیا، دیگر سیاسی پارٹیوں نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button