تازہ ترینخبریںپاکستان

عامر خان کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں ، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عامر خان کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

گورنر سندھ ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی کھانے کی دعوت پر ان کی رہائش فیڈرل بی ایریا پہنچے، انہوں نے عامرخان کو گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عامر خان بھائی کی دعوت پر یہاں آیا ہوں۔ سیاسی معاملات اور پیپلز پارٹی سے متعلق بات ہوگی۔ پیپلز پارٹی سے گلے شکوے ہیں ان پر بھی بات ہو گی۔

یاد رہے کہ عامر خان نے کچھ روز قبل گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ سے ملاقات  کی تھی۔

دریں اثنا گورنر سندھ نے کہا کہ عامرخان کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ عامرخان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کیے وعدوں سے متعلق تشویش ہے۔

عامر خان نے کہا کہ گورنر صاحب کا شکرگزار ہوں وہ میرے گھر تشریف لائے۔ شہری علاقوں میں ہونے والی محرومیوں پر بات چیت کریں گے۔

عامر خان نے کہا کہ گورنر صاحب ہر کام میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ہمارے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ میری جانب سے کبھی کسی کے لیے کوئی بری بات نہیں کی گئی۔ کراچی کی صورتحال میں ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پچھلے دنوں دیکھا گیا کہ لوگ الگ الگ ہوئے تھے۔ سیاسی اختلاف کبھی ذاتی نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ اندر کی باتیں جب باہر آتی ہیں تو بڑھ چڑھ کر آتی ہیں۔ ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کا گورنر ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button