تازہ ترینتحریکخبریں

جیل بھرو تحریک ، سرگودھا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاریاں دیں

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے چھٹے روز سرگودھا میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاریاں دے دیں۔

رہنماؤں نے گرفتاریاں دیتے ہوئے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے تصویریں بنائیں ، کارکن پارٹی نغموں پر رقص بھی کرتے رہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت صرف 30 افراد نے گرفتاری دی۔

رہنماوں اور کارکنوں نے ایک ساتھ جمع ہو کر گرفتاریاں دینے کا فیصلہ کیا۔ ان میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شمالی پنجاب عنصر ہرل، نذیر سوبھی، ذوالفقار باجوہ، امداد اللّٰہ، سابق صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی سمیت دیگر رہنما اور کارکن شامل تھے۔

قیدیوں کی 3 گاڑیاں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو لے کر روانہ ہوگئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button