تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کوئٹہ میں مہنگے داموں دودھ کی فروخت، 35 ڈیری فارمرز اور دکاندار گرفتار

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے اور خود ساختہ قیمت مقرر کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کو گرفتار کرکے ایک ماہ کےلیے جیل بھجوا دیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق جان محمد روڈ، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ڈیری فارمز مالکان اور 19 دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے شکایات مل رہی ہیں کہ ڈیری فارمز اور دکانداروں نے ملی بھگت کرکے ازخود نرخنامہ 200 روپے فی لیٹر مقرر کردیا ہے، لیکن ہم گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ خود ساختہ اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button