تازہ ترینخبریںدنیا

کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے یومِ تاسیس پر جشن

پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے یومِ تاسیس کے جشن کی تقریب میں مقامی انداز اور لباس پہن کر شرکت کی۔

سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سعودی عرب کو مبارک باد دیتے ہوئے تقریب میں شرکت کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے جشن میں شرکت کو خاص تجربہ قرار دیا۔

سٹار فٹبالر کے سعودی انداز کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ انسٹاگرام پر بھی اس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ پسند کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button