تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 کی وطن واپسی

پاک فضائیہ کے دستے کی فضائی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2023 میں کامیاب شرکت کے بعد ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر وطن  واپس پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیاروں نے وطن واپسی پر آپریشنل ائیر بیس پر لینڈنگ کی۔ پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹس نے آٹھ ملکوں کے فضائی عملے کے مدمقابل اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے جوہر دکھائے۔ مشق کے دوران پاک فضائیہ کے JF-17 لڑاکا طیارے کو دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے خلاف پرکھا گیا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی اے ایف کے JF-17 لڑاکا طیارے نے مشق میں اپنی جنگی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ پاک فضائیہ کے فائٹر طیاروں نے IL-78 کے ذریعے دھران سے پشاور سفر کے دوران ایک ہی بار میں متعدد ٹینکنگ آپریشنز کی مشق بھی کی گئی۔

بین الاقوامی پانیوں پر فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ مادر وطن کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کی جانب ایک انتہائی اہم پیش رفت اور سنگ میل ہے۔

یہ کامیابی پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی آپریشنل تربیت اور اس مقصد کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات کی عکاس ہے۔

بین الاقوامی پانیوں پر فضا سے فضا میں ایندھن بھرے جانے  کے اس اہم سنگ میل نے پاک فضائیہ کی مجموعی جنگی صلاحیتوں کو تقویت دی ہے۔ پاک فضائیہ کی اسمارٹ انڈکشنز پی اے ایف کی جنگی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button