تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود مشکلات سے نہیں نکل پائیں گے ، حفیظ پاشا

سابق وزیر خزانہ اور ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو بھی جائے تب بھی ہم مشکلات سے نہیں نکل پائیں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ تین چار اقدامات ایک وقت میں کیے گئے، افراط زر نمایاں طور پر بڑھ جائے گا۔ جو ٹیکس نہیں دیتے حکومت کو ان سیکٹرز پر ٹیکس لگانا چاہیے تھا، مہنگائی تیزی سے ہوگی اور اس کی شرح کم از کم 35 فیصد ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اکتوبر سے کچھ نہ کرنے کی پالیسی نامناسب تھی، اکتوبر سے ہی وقت پر فیصلے کرتے تو آئی ایم ایف کا پروگرام بھی رہتا۔

حفیظ پاشا نے کہا کہ ستمبر سے آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باوجود اعتماد میں اضافہ نہیں ہوا، اعتماد میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button