تازہ ترینخبریںسپورٹس

انتظار ختم پاکستان کا کرکٹ میلہ آج سے شروع

پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کا آغاز کل سے ہوگا۔ پی ایس ایل سیزن 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ملتان اسٹیڈیم ہوگی۔ پہلا ميچ دفاعی چيمپيئن لاہورقلندرز اورملتان سلطانز کے درميان کھيلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ کے سپر میلے کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ گلوکار ساحرعلی بگا، عاصم اظہر، فارس شفیع، شائے گل اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائيں گے۔

پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی بھی کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں اے آراوروی آرٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا، ٹی وی شائقین کوکرکٹ گراؤنڈ کے اندر سے گرافکس نکلتے دکھائی دیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈرون ایل ای ڈی سے آسمان میں تصاویر بنائی جائیں گی۔

ایونٹ کے میچز ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جائیں گے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ایک ایک بار ٹرافی جیت چکی ہیں۔

19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 12 کروڑ روپے کا چیک بھی ملے گا جبکہ رنز اپ کے حصے میں 4 کروڑ اسی لاکھ روپے آئیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button