Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینجرم کہانیخبریں

عدالت نے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد کر دی

اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد کر دی۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد نے سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

جج بخت فخر بہزاد نے فیصلے میں کہا کہ وہ جان بوجھ کر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا نام لکھنے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ اُن سے پہلے والے جج انہیں بری کر چکے ہیں

فاضل جج نے اپنے عبوری حکم میں کہا کہ وہ حیران ہیں کہ تفتیشی افسر نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے خلاف مواد دیکھے بغیر انہیں بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ بنا دی۔

عدالت ملزموں کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ پر عملدرآمد کی پابند نہیں، بظاہر سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے خلاف مواد موجود ہے اس لیے انہیں بطور ملزم طلب کیا جاسکتا یے۔

عدالت نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو 4 مارچ کو طلب کرتے ہوئے 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ گواہوں کے بیانات سے استغاثہ کے الزامات کو تقویت ملتی ہے۔

اس سے قبل سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ پیش کی۔

سلیمان شہباز کے وکیل نے رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!