تازہ ترینخبریںپاکستان

رانا فاروق اشرف دوبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کے فوکل پرسن مقرر

رانا فاروق اشرف کو دوبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزارت برائے اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیزاینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ سجاد طوری نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔

وزارت خارجہ ،قونصل جنرل پاکستان دوبئی، ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن،ایم ڈی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ،ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سمیت وزارت اوورسیزاینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کے تمام ماتحت اداروں کو نوٹیفیکشن ارسال کر دیا گیا ہے ۔

رانا فاروق اشرف دوبئی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ رکھیں گے ۔ وہ اعزازی طور پر اپنی سرکاری خدمات سرانجام دیں گے ، کوئی معاوضہ وصول نہیں کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کو بینکینگ چینلز کے ذریعے زرمبادلہ پاکستان بھجوانے پر آمادہ کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔

رانا فاروق اشرف پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات اور پیپلز پارٹی بزنس فورم مڈل ایسٹ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button