تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

پرائیویٹ ہسپتال شفا دیتے ہیں ، خون بھی چوس لیتے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتال شفا تو دیتے ہیں لیکن خون چوس لیتے ہیں۔

کراچی کے انڈس ہسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر پریشان ہوگئے تھے کہ آپ ساری چیزیں مفت کیوں کرتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ انڈس ہسپتال کیلئے فنڈز دینے والے ڈونرز نہیں پارٹنرز ہیں، جہاں سندھ حکومت کی مدد کی ضرورت ہوگی ہم کریں گے۔ پبلک پارٹنر شپ میں آپ لوگ ہماری مدد کر رہے ہیں، ہم نہیں کر رہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 2015 سے سندھ حکومت اور انڈس ہسپتال مل کر کام کر رہے ہیں، ہم اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ صحت کے اخراجات غریب آدمی برداشت نہیں کر سکتا، کورونا وباء کے دوران ڈاکٹر باری کے ساتھ مل کر کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button