تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی فشری : لانچوں میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے فشری میں 3 لانچوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، فائر بریگیڈ عملے کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ 4 فائر ٹینڈر اور ایک واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آگ برتھ نمبر 7 اور 8 پر لگی ہے، فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کا عملہ بھی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

سیکیورٹی انچارج کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی ہے جس کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button