تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پی این ای کے ماہنامہ ڈیفنس جرنل کے چیف ایڈیٹر کے سمدھی کے انتقال پر تعزیت

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ماہنامہ ڈیفنس جرنل کے چیف ایڈیٹر جناب اکرام سہگل کراچی کے سمدھی اور سابق ڈی جی آئی بی میجر (ر) مسعود شریف خان خٹک کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل عامر محمود و دیگر عہدیداروں اور تمام اراکین نے رکن سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی جناب اکرام سہگل سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button